پاکستان کے لیے سستی بجلی اور گیس کی فراہمی۔ایرانی سفیر

اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، اربوں ڈالر کی تجارت ہورہی ہے دونوں ممالک کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی، پاکستان نے تجویز سے اتفاق کیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے قومی اخبارات کے ایڈیٹروں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا، اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ جنگ کے سوال کے جواب میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی اس کیلئے ایران نے پاکستان کو باضابطہ تجویز دی ہے پاکستان نے اس تجویز کی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد پروازیں شروع کرنے کے بارے میں اتفاق کر لیا ہے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in