پاکستان کے یوم آزادی پر شوبز سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے ملک کو مبارکباد دی اور ویڈیوز اور تصاویر جاری کیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مختلف ستاروں نے تصاویر اور ویڈیوز جاری کرتے ہوئے پاکستان کے جشنِ آزادی کے موقعے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عائزہ خان، نیلم منیر اور جگن کاظم سمیت متعدد فنکاروں اور اداکاروں نے قوم کو جشنِ آزادی کے موقعے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں اور جشنِ آزادی کے سلسلے میں اپنی مصروفیات بھی بیان کیں۔فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ عائزہ خان نے اپنی پرانی سہیلیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج جشنِ آزادی منا رہے ہیں۔ بہت سے دوستوں سے طویل عرصے بعد ایک ساتھ ملاقات کرکے دلی مسرت حاصل ہوئی۔
اپنی ایک ویڈیو میں جگن کاظم اور سمیع خان نے کہا کہ ہم اس وقت ملتان میں جشنِ آزادی منانے آئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو بھی اپنے ساتھ جشنِ آزادی منانے کی دعوت دیتے ہوئے ایک پروگرام کا سیٹ بھی دکھایا جس میں مختلف مہمان کرسیوں پر بیٹھے ہیں۔
اقرا عزیز نے اپنے شریکِ حیات یاسر حسین کے ہمراہ سبز رنگ کے جوڑے میں تصویر شیئر کی اور کہا کہ میں آپ کے ساتھ الگ طریقےسے مسکراتی ہوں۔
میرے پاس تم ہو سمیت درجنوں ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار عدنان صدیقی نے یومِ آزادی کے موقعے پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں منفرد انداز میں قومی ترانہ تحت اللفظ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ ژالے سرحدی نے عائزہ خان اور شرمیلا فاروقی سمیت دیگر افراد کے ہمراہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنی 14 اگست کی مصروفیات سے آگاہ کیا۔
مشہورومعروف اداکارہ حرا مانی نے بھی اپنے شریکِ حیات مانی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں نیرہ نور کا ملی نغمہ وطن کی مٹی عظیم ہے تو، عظیم تر ہم بنا رہے ہیں اور جیوے جیوے پاکستان گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in