پاک فوج کیا ہے؟


ایک ریٹائرڈ فوجی – عتیق الرحمان
پاک فوج ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے- پچھلی کئی دھائیوں سے پاک فوج کے خلاف عجیب و غریب فلسفے اور کہانیاں پھیلانے والے کیوں اپنی سازشی کہانیوں میں کامیاب نہیں ہو سکے – کیونکہ ان کو علم ہی نہیں کہ یہ ادارہ کس قدر مضبوط ہے- میں اپنی چونتیس سالہ فوج میں نوکری کا نچوڑ آپ کو بتا تا ہوں – اس ادارے کی اصل طاقت ان افسروں اور جوانوں کے پاس جو ہتھیار ہیں وہ نہیں، بلکہ ان کی تر بیت ہے، ڈسپلن ہے، چین آف کمانڈ ہے، اپنی فوجی قیادت پر اندھا اعتماد ہے- اور پاک فوج کی قیادت کا اپنی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اعتماد اور ان سے محبت ہے- فوج کے افیسرز اور جوان آگ میں کودنے کے حکم کی بھی پرواہ نہیں کرتے اور یہی پاک فوج کا طرح امتیاز اور دفاع وطن کی ضمانت ہے- تین تین ، چار چار نسلوں سے دفاع وطن کا فریضہ ادا کرنے والوں کے لئے پاکستان کی حفاظت پیشہ نہں فرض ہے، اولین ترجیح ہے-ان کی اعلی تربیت نے ان کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے – یہ ہر روز لڑنے کی تیاری کر تے ہیں تاکہ کوئی کسر رہ نہ جائے- نہیں یقین تو مشرق میں ہندوؤں سے پوچھ لو یا مغربی سرحدوں کے پار دھشت گردوں سے پوچھ لو- پاکستانی فوج کا ہر افسر ہر جوان سب ایک لڑی میں پروئے موتی ہیں – یہ صرف پاکستان اور پاک فوج کے سپاہی ہیں – یہ پاکستان کے جھنڈے کو صبح شام سلام کرتے ہیں- یہ ایک دفع صبح اور ایک دفع شام کو روز اپنے وطن کی حفاظت کی قسم کھاتے ہیں- یہ فاٹا میں دھشت گردوں کی بچھائی بارودی سرنگوں کے اندر گھس کر ان کو مار رھے ہیں- یہ پندرہ سو کلو میٹر لمبی لائن آف کنٹرول اور بائیس سو کلومیٹر پاک افغان سرحد اور چار سو میٹر سے زائد ورکنگ باؤنڈری پر دن رات دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے آھنی دیوار بن کے کھڑے ہیں – ہر جنرل ، برگیڈیئر افسر اور جوان، دشمن کے خلاف جنگ میں داد شجاعت دے چکا ہے اور دے رھا ہے –
” توں کی جانے سازشی ذہن ، اپنے وطن کی مٹی کی خوشبو کیا ہے”-
یہ دنیا کی بہترین فوج ہے جس کا ایک ہی مقصد ہے وطن کا دفاع اور بس-

#PakArmy #Column #Pakistan #PakistanArmy

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in