پاک فوج کے جوان 120گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف

پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لئے، پاک فوج کے جوان 120گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔حکومت اور افواج پاکستان کا ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کا مشن جاری ہے۔ پاکستان آرمی کی یو ایس اے آر ٹیموں نے 10مقامات پر سرچ اور ریسکیو آپریشن کیا۔پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیم نے ملبے میں سرچ آپریشن کے دوران زلزلے کے 138گھنٹے گزرنے کے بعد 14سالہ لڑکے کو زندہ بچا لیا جو پاکستان آرمی ریسکیو ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔پاکستان آرمی سرچ اور ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات اور سرچ آپریشن میں کامیابیوں کے ضمن می ٹی آر ٹی ورلڈ نے پاکستان آرمی کے آفیسر سے خصوصی بات چیت بھی کی۔ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان آرمی کے متعلقہ آفیسر نے بتایا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 14سالہ لڑکے کو بچانے کے لئے پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی کا عملی نمونہ پیش کیا۔مجموعی طور پر پاک آرمی کی یو ایس اے آر ٹیموں نے پچھلے 120گھنٹوں کے دوران ملبے تلے دبے 6 سے زائد افراد کو زندہ بچایا جبکہ80 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔اس کے علاوہ ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں لوکل ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in