پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچوں کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے ٹکٹوں کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ان میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 250 روپے سے شروع ہو رہی ہے، وی آئی پی 2 ہزار، پریمیئر 1 ہزار اور فرسٹ کلاس کا ٹکٹ 500 روپے کا ہے۔وی وی آئی پی کی قیمت 35 سو جبکہ پی سی بی گیلری کا ٹکٹ 4 ہزار روپے کا ہے۔

You might be interested in