پرویز مشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا

سابق صدر اور آرمی چیف پرویزمشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا۔ خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in