پرویز مشرف کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی نمازِ جنازہ ملیر کینٹ کراچی کے پولو گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، فروغ نسیم نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بھی شرکت کی۔نماز جنازہ میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ ، جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی۔پرویز مشرف کی فوجی قبرستان میں تدفین کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاںانہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔فوجی قبرستان کے اطراف سیکیورٹی اہل کارتعینات کیے گئے ہیں۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in