پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پشاور زلمی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں نوجوان محمد حارث نے دھواں دار آغاز فراہم کیا، انہوں نے 9 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔ حارث 29 کے اسکور پر حسنین کی گیند پر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر حسنین نے صائم ایوب کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today