پنجاب بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کا انٹری ٹیسٹ ۱۰ ستمبر کو ھو گا


۷ ستمبر( مانیٹرنگ ڈیسک ):پنجاب بھر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کلاسزمیں داخلوں کیلئے ایڈمشن ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ)10ستمبر بروز اتوار کومنعقد ہوگا جس میں حصہ لینے والے طلباوطالبات کو رول نمبر سلپیں جاری اور سنٹر الاٹ کئے جا چکے ہیں ،جبکہ اس سلسلہ میں فیصل آباد،لاہور،راولپنڈی،ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان،ساہیوال،گوجرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ اور سرگودھاسمیت پنجاب کے 11شہروں میں امتحانی سنٹرز قائم کئے گئے ہیں

متعلقہ امتحانی سنٹر میں انٹری کی غرض سے ایڈمشن کارڈ کا پرنٹ آؤٹ حاصل کرنے کیلئے ہر امیدوار کیلئے لازم ہے کہ وہ اپنے ایڈمشن کارڈ پرنٹ حاصل کریں جس پر اس کا رولنمبر اور ٹیسٹ سنٹر درج ھے- پنجاب کیلئے پی ایم ڈی سی کے پورٹل پررجسٹرڈامیدواران اپنا ایڈمشن کارڈ یو ایچ ایس ویب سائٹ www.uhs.edu.pkسے ایڈمشن کارڈ ایم ڈی کیٹ 2023 ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیں جوہوم پیج پر دستیاب ہے۔

اپنے ایڈمشن کارڈ تک رسائی کیلئے امیدواران کو اپنا پورا نام اور اپنے آئی ڈی کے آخری 4ہندسے (قومی شناختی کارڈ،پاسپورٹ، ب فارم)جو کہ ایم ڈی کیٹ 2023کی رجسٹریشن کے وقت استعمال کئے گئے ہوں درج کرنا ہوں گے۔امیدوار اپنے ایڈمشن کارڈ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اے فور سائز کے سفید کاغذ پر اس کا پرنٹ آؤٹ لیں۔

طلباوطالبات امتحانی مرکز جانے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ انہیں امتحانی مرکز کا درست پتہ معلوم ہے نیزامتحانی مرکز میں سیل فون،کیلکو لیٹر،کتابیں،نوٹس،ہتھیار یا اسلحہ،بیگز،الیکٹرونک ڈیوائس،سمارٹ اور ڈیجیٹل گھڑیاں،ہیڈ فونز،بلو ٹوتھ ڈیوائس اور مٹیلیک پین وغیرہ ساتھ لے جانے پر سختی سے پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں امیدواروں کو فوراً امتحانی مرکز سے نکالنے اور پرچہ منسوخ کرنے کی سزا دی جائے گی۔

امیدوار10ستمبربروزاتوارکو صبح8سے 9بجے کے درمیان اپنے امتحانی سنٹر پرپہنچ جائیں کیونکہ امتحانی مراکز کو صبح 9بجے کے بعد سیل کر دیا جائے گااوراس کے بعد کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہ ہو گی نیزٹیسٹ صبح 10بجے شروع اور دوپہر ڈیڑھ بجے ختم ہو جائے گا۔میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمشن ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ)کے موقع پرامیدوار اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ،جے سی این،نائیکوپ،پاسپورٹ،ب فارم لائیں جن کی فوٹو کاپیاں قابل قبول نہ ہوں گی۔ طلباوطالبات وہی دستاویزات ہمراہ لائیں جن کے ذریعے ایم ڈی کیٹ 2023میں رجسٹریشن کروائی گئی ہے۔

طلبا یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایڈمشن کارڈ کا پرنٹ آؤٹ،ایک صاف اور ٹرانسپیرنٹ کلپ بورڈ جس میں کچھ نہ لکھا ہو،صرف نیلی سیاہی کی حامل 2بال پوائنٹ ہمراہ لائیں کیونکہ پوائنٹر،مارکر،پنسلز، جیل پین،انک پین وغیرہ ہمراہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ طلباوطالبات500ایم ایل کی ایک ٹرانسپیرنٹ چھوٹی پانی کی بوتل ساتھ لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے امیدوار جو اپنا اصل شناختی کارڈ،جے سی،نائیکوپ،پاسپورٹ،ب فارم اور ایڈمشن کارڈ کا پرنٹ آؤٹ ہمراہ لانے میں ناکام رہے اسے ٹیسٹ دینے کی اجازت نہ ہوگی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in