پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھو ہار اور میانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی بارش کی توقع ہے۔اس کے علاوہ جھنگ، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز آندھی اور بارش کا امکان جبکہ منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ اور بہاولپور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، بہاولنگر، لیہ، بھکر، ملتان اور ڈی جی خان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today