پنجاب کے پی عام انتخابات معاملہ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے انتخابات التوا کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا۔ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا کیس سے متعلق سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا انتخاب ملتوی کرنے کا حکم کالعدم قراردیدیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو انتخابات میں تاخیر کا کوئی اختیار نہیں ، چیف جسٹس نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ 90 روز سے تاخیرکرے،الیکشن کمیشن نے غیر آئینی فیصلہ کیا،الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کی تاریخ دے کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔سپریم کورٹ نے پنجاب کا الیکشن شیڈول کچھ ترامیم کیساتھ بحال کردیا،انتخابات ملتوی کرنے پر شیڈول میں 13 روز کی تاخیر ہوئی، چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کی نئی تاریخ دیدی، سپریم کورٹ نے کہاکہ کاغذات نامزدگی 10 اپریل تک جمع کرائے جائیں ،17 اپریل کو الیکشن ٹربیونل اپیلوں کا فیصلہ کرے گا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ حکومت الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک فنڈز فراہم کرنے کافراہم کرے،عدالت نے کہاکہ فنڈزنہ دینے کی صورت میں عدالت مناسب حکم جاری کرے گی،11 اپریل تک الیکشن کمیشن فنڈز وصولی کرنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے۔