پنجاب کے ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

صوبہ پنجاب کی نگران حکومت نے صوبائی ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا، سسٹم سے مریض کو بہتراورتیز ترین علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے15 ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم رائج کیا جائے گا، لاہورمیں جناح، چلڈرن، میو، سروسز اور جنرل ہسپتال میں ایچ آئی ایم ایس نافذ کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ غازیخان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور اور رحیم یارخان کے ہسپتالوں میں بھی ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا نفاذ ہوگا، جس کے ذریعے مریض کے ٹیسٹ، تشخیص اورادویات کا ریکارڈ سنٹرلائزڈ سسٹم پراپ لوڈ ہوگا، سنٹرل الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ سسٹم کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں میں مریض کا ڈیٹا میسر ہوگا، ایچ ایم آئی ایس سے ڈاکٹروں اورطبی عملے کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی ممکن ہوگی۔

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in