پٹھان نے دنیا بھر سے 2 دن میں 220 کروڑ کما لیے

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا، فلم ’پٹھان‘ نے دنیا بھر سے صرف 2 دن میں 220 کروڑ کما لیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے بزنس کے حوالے سے بھارت اور بیرون ملک دونوں دن نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں اور بہت حد تک یقینی ہے کہ فلم تیسرے دن بھی کمائی کے حوالے سے ریکارڈ قائم کرے گی۔رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کے پیسے کمانے کی رفتار میں کمی نہیں آرہی، فلم نے پہلے دن دنیا بھر میں 105 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن فلم نے 113 کروڑ سے زائد کمائے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم ’پٹھان‘ آنے والے دنوں میں مزید بزنس کر کے ریکارڈز قائم کرے گی جو کہ طویل وقت تک قائم رہ سکتے ہیں۔#PathaanMovie #Bollywood #ShahRukhKhan𓀠 #DeepikaPadukone #BoxOffice #IndianFilm

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in