پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 289 رنز کا ہدف

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر نے ٹیم کو محتاط آغاز فراہم کیا، لیکن 48 کے مجموعے پر پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب حارث رؤف نے 18 رنز بنانے والے چیڈ بوس کو آؤٹ کیا۔ انکے بعد آنے والے بلے باز ڈیرل مچل نے ول ینگ کا ساتھ دیا، دونوں نے مل کر دوسری وکٹ پر 102 رنز کی شراکت بنائی۔ 150 کے مجموعے پر ول ینگ 86 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تیسرے وکٹ پر ڈیرل مچل نے کپتان ٹام لیتھم کے ہمراہ 72 رنز جوڑے۔ 222 کے اسکور پر 20 رنز بنانے والے لیتھم شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 248 رنز پر گری جب ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہیرو مارک چیپمین 15 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ایک جانب جہاں سے جہاں نیوزی لینڈ کی وکٹیں گر رہیں تھیں تو دوسری جانب ڈیرل مچل نے اپنی ذمہ دارنہ بیٹنگ جاری رکھی اور سنچری اسکور کی۔ مچل 113 کے مجموعے پر شاہین آفریدی کی گیند پر اس وقت کیچ آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا اسکور 260 رنز تھا۔ آخری اوور کی آخری دو گیندوں پر نسیم شاہ نے رچن رویندرا اور ایڈم ملن کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ پاکستان ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شان مسعود، محمد رضوان شامل ہیں۔آغا سلمان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in