پی ایس ایل سیزن 8 کے فائنل کے ٹکٹ دو گھنٹے میں فروخت ہوگئے

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے فائنل کے ٹکٹ دو گھنٹے میں فروخت ہوگئے ہیں۔لاہور میں 19 مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین پریشان ہیں. شائقین کرکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سولڈ آؤٹ کا پڑھ کر مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔لاہورمیں ہونے والےپی ایس ایل کے میچز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت تیزی سے جاری ہے. فائنل سمیت قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے بیشتر انکلوژرز کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in