پی ایس ایل کےمیچزکی سلورجوبلی – مجموعی سکور،باؤنڈریزاورسینچریوں کانیاریکارڈ
راولپنڈی ( ویب ڈیسک) پشاور زلمے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان راولپنڈی کرکٹاسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے پچیسویں میچ میں ۷۵ باؤنڈریز کھیلی گئیں – کوئٹہ نے ۲۴۰ رنز کا تاریخی ھدف حاصل کر کے میچ جیت لیا–جبکہ میچ میں دونوںطرف سے انفرادی طور پر ایک ایک سینچری بھی بنائی گئی– دونوں ٹیموں کی طرفسے مجموعی طور پر 54 چوکے اور 21 چھکے لگائے۔
جیسن روئے نے ایونٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔جیسن روئے نے پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بنائی – انہوں نےزلمی کے خلاف 44 گیندوں پر سنچری مکمل کی– انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے139 رنز بنائے
Visited 3 times, 1 visit(s) today