پی سی بی کا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق بورڈ مکی آرتھر کے لیے ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کرا رہا ہے، پاکستان ٹیم ہیڈ کوچ نہیں اسسٹنٹ کوچز کے ساتھ کام کرے گی۔پی سی بی مکی آرتھر کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور 3 اسسٹنٹ کوچز رکھے گا۔ریحان الحق بنیادی طور پر مکی آرتھر کے چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرانٹ بریڈبرن کو بطور فیلڈنگ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی کہا کہ مکی آرتھر کے اپریل کے پہلے ہفتے میں لاہور آنے کا امکان ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in