پی سی بی کی نئی تقرریوں کیلئے تلاش، ویب سائٹ پر اشتہار جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نئی تقرریوں کےلیے تلاش کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ویب سائٹ پر اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کی ویب سائٹ پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ڈائریکٹر پی ایس ایل اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کےلیے اشتہار جاری کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر کمرشل کے عہدے پر عثمان وحید کام کر رہے ہیں، ڈائریکٹر پی ایس ایل عثمان واہلہ اب ڈائریکٹر انٹرنیشنل ہیں جبکہ جنید ضیاء قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک کے عہدے پر کام رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکشن کے لیے بھی اشتہار دیا گیا تھا۔
Visited 4 times, 1 visit(s) today