چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئ

ملک میں چینی کے بحران کا ذمہ دار کون ہے؟ اس سوال کے جواب میں ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی برآمد کرنے کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت نے دی، ساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی، ہر شعبے میں مافیاز پیدا ہوگئیں.ملک کو ان کے قبضے سے آزاد کرانا ہوگا، ٹیکس لگانے سے متعلق ہر فیصلے میں اتحادی جماعتیں برابر کی ذمہ دار ہیں، یہ اچھی بات نہیں کہ حکومت کے مزے لیں جب فیصلوں کا دفاع کرنے کا وقت آئے تو کہہ دیں ہم تو وہاں تماشا دیکھ رہے تھے ، وہ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ کے میزبان شہزاد اقبال کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ دوسری جانب ن لیگی رہنما کی بات کے رد عمل میں ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر وقار مہدی کا دی نیوز سے گفتگو میں کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سابقہ مخلوط حکومت میں وزارت تجارت پی پی پی کے پاس تھی لیکن یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ معاشی پالیسیوں سے متعلق اہم فیصلے ن لیگ کی حکومت کرتی تھی

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in