چینی وزیر خارجہ چن گانگ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

عوامی سطح پر ایک ماہ کی غیر حاضری کے بعد چینی وزیر خارجہ چن گانگ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، چین کے نئے وزیر خارجہ وانگ یی ہوں گے۔

چینی وزیر خارجہ چن گانگ کی عوامی سطح پر غیر حاضری سے متعلق قیاس آرائیوں کا ڈراپ سین ہوگیا۔

چینی وزیر خارجہ چن گانگ کو عہدے سے ہٹا کر وانگ یی کو یہ ذمہ داری دوبارہ دے دی گئی ہے، وانگ یی پہلے بھی 2018 سے 2022 تک چین کے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔

چن گانگ نے پچھلے سال دسمبر میں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا، چن گانگ 25 جون سے عوامی منظر نامے سے غائب تھے۔

چینی وزارت خارجہ نے چن گانگ کی خرابی صحت ان کی غیرحاضری کی وجہ بتائی تھی، چینی وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کی تبدیلی کی وجہ نہیں بتائی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in