چین سرد جنگ کا خواھاں نہیں

چین کے نئے وزیر خارجہ وانگ یی نے گلوبل سلامتی مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے سرد جنگ کی ذہنیت کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ وانگ نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانس برگ میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل اقتصادی گروپ بریکس BRICS کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بریکس ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک اہم پلیٹ فورم کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ بریکس ممالک کا اپنے اسٹریٹجک ربط و ضبط کو زیادہ مضبوط بنانا ضروری ہے۔ اس اسٹریٹجک اتحاد کو حقیقت بنانے کے لئے شفافیت، جامعیت اور دو طرفہ منافع جیسے موضوعات میں تعاون کو عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔
بھارت سمیت کثیر تعداد میں ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in