چین کا امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ کو انتباہ

اس وقت دنیا دو مختلف بلاک چین بمقابلہ امریکہ میں تبدیل ھوتی نظر آ رھی –
چین نے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا کو خبردار کیا ھے کہ وہ جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کے معاہدے کی رونمائی کرکے ’غلطی اور خطرے کا راستہ‘ اختیار کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کا حالیہ مشترکہ بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ تینوں ممالک اپنے اپنے جغرافیائی سیاسی مفادات کی خاطر بین الاقوامی برادریوں کے تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے ’گمراہی اور خطرے‘ کی راہ پر مزید نیچے جارہے ہیں۔گزشتہ روز آسٹریلیا نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی جوہری طاقت سے لیس پانچ آبدوزیں خریدے گا جس کے بعد ابھرتے ہوئے چین کے سامنے ایشیا پیسیفک میں مغربی قوتوں کو مضبوط کرنے کے پرجوش منصوبے کے تحت امریکی اور برطانوی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک نیا ماڈل بنائے گا۔تاہم امریکی صدر جو بائیڈن نے زور دیا ہے کہ آسٹریلیا جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔رجمان چینی وزارت خارجہ نے تینوں مغربی طاقتوں پر ہتھیاروں کی دوڑ کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ڈیل سرد جنگ کی ذہنیت کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آبدوز کی فروخت شدید جوہری خطرات کو پیدا کر رہی ہے اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے معاہدے کے مقاصد کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in