چین کے سمارٹ فونز کی فروخت 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
چین کی سمارٹ فون کی فروخت میں 2022 میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی، جو کہ ایک دہائی میں 13 فیصد کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ تھرڈ پارٹی تحقیقی فرم کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ وبائی کنٹرول اور سست معیشت نے صارفین کی قوت خرید کو متاثر کیا جس کی وجہ سے چینی سمارٹ فونز کی فروخت 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق چین کے بھیجے گئے آلات کی کل تعداد 286 ملین تھی، جو 2022 میں 329 ملین سے کم تھی۔ یہ 2013 کے بعد سب سے کم فروخت کا حجم تھا اور اس کے بعد پہلی بار سالانہ فروخت 300 ملین سے نیچے گر گئی ہے۔ عالمی وبا کی وجہ سے پابندیوں نے گزشتہ سال چینی معیشت پر بہت زیادہ دباؤ بڑھایا لیکن بیجنگ نے دسمبر میں پابندیوں کو ختم کرنا شروع کیا، جس سے کھپت میں اضافہ ہوا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today