چین کے معروف بینکر باو فین لاپتا ہوگئے،تلاش جاری

چین کے مشہور بینکر باو فین (Bao Fan) لاپتا ہوگئے جس کے بعد فنانس انڈسٹری کے افراد میں بے چینی کی کیفیت ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق باو فین کی کمپنی کا کہنا تھا کہ ان کا بینکر سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔رپورٹس کے مطابق ہائی پروفائل بینکر باو فین کی گمشدگی چین کی مالیاتی صنعت پر ایک نئے سرے سے پابندی کی قیاس آرائیوں کو ہوا دے رہی ہے۔اس معاملے سے واقف ایک شخص نے کہا ہے کہ بینکر کے اہل خانہ کو بتایا گیا تھا کہ وہ تحقیقات میں مدد کر رہے ہیں۔ باو فین کی کمپنی کے سابق صدر سے حکام گزشتہ ستمبر سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in