چین کے نائب وزیراعظم نے ہلال پاکستان کا اعزاز حاصل کیا۔

ایوان صدر میں چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان سے نوازا۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ ،وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے غیر ملکی شخصیات کو نوازا جاتا ہے، ایوارڈ پاکستانی مفاد میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نوازا۔تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔راجہ پرویزاشرف ،احسن اقبال،خرم دستگیر، مریم اورنگزیب،وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر،وزیرداخلہ راناثنااللہ بھی تقریب میں شریک تھے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in