ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک مکمل فعال

فرنٹیر کور ( ساؤتھ) کی کوششوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک جو کہ گزشتہ کافی عرصے سے مختلف مسائل کے باعث غیر فعال تھا، اس کو فرال بنا دیا گیا-
ٹانک کی عوام کو معیاری طبی سہولیات گھر کی دہلیز پر دستیاب ہوں گی-عوام معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر انتہائی خوش اور انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز خصوصاً پاک فوج اور ایف سی کے شکرگزار ہیں
ہسپتال فعال نہ ہونے کے باعث ضلع ٹانک کی عوام کو طبی سہولیات کی عدم دستیابی کا مسائل درپیش تھے، عوام الناس کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ایف سی ساوتھ خیبرپختونخوا کے تعاون سے ہسپتال کو درپیش مسائل کو مکمل حل کرنے کے بعد فعال بنا دیا گیا، ہسپتال کی صفائی ستھرائی، میڈیکل و پیرامیڈیکل عملے کی دستیابی اور دیگر سہولیات کو مکمل کر کے ہسپتال کو ٹانک کی عوام کے لیے مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا ہے

Visited 3 times, 1 visit(s) today

You might be interested in