ڈیزل 18.44 روپے اور پٹرول 14.91فی لیٹر مزید مہنگا ہوگیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘پٹرول 14 روپے91پیسے جبکہ ڈیزل 18روپے 44پیسے مہنگا‘ پٹرول کی نئی قیمت 305.36جبکہ ڈیزل کی 311.84روپے مقرر‘نوٹیفکیشن جاری ‘اطلاق فوری ہوگا‘.

ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اورڈیزل کی قیمت 300 روپے سے اوپر کی ریکارڈ سطح پر چلی گئی ہے۔

ادھر ملک میں چینی کے نرخ بھی بے قابو‘ ریٹیل قیمت 180 روپے کلو کی ریکارڈسطح پر پہنچ گئی ‘ علاوہ ازیں عوامی احتجاج اور مظاہروں کے باوجود حکومت تاحال بجلی بلوں میں ریلیف دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in