کراچی میں پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں جاری، نماز جنازہ کل ہوگی

کراچی میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں جاری ہیں۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل 7 فروری کو ملیر کینٹ کے پولو گراونڈ میں ادا جائے گی، تدفین ملیر کینٹ گیٹ نمبر 5 کے قریب آرمی قبرستان میں ہوگی۔قریبی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین کا وقت ابھی طے نہیں ہوا، پرویز مشرف کی میت کو آج پاکستان لایا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے ، وہ دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in