کراچی ٹیسٹ: دوسرے دن بھی نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان ٹیم نے دوسرے دن کھیل کا آغاز اچھے انداز میں کیا اور 9 گیندوں بعد ہی پہلی اور مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ حاصل کی۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اش سودھی کو 11 رنز پر بولڈ کیا۔پہلے ہی سیشن میں نیوزی لینڈ کے 340 کے اسکور پر ابرار احمد نے ٹام بلنڈل کو 51 رنز پر بولڈ کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد ایک مرتبہ پھر ابرار نے پاکستان کے لیے وکٹ حاصل کی۔ابرار احمد نے 345 رنز پر نیوزی لینڈ کی نویں وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے ٹِم ساؤتھی کو 10 رنز پر اسٹمپ آؤٹ کرایا۔کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in