کراچی ٹیسٹ کاتیسرا دن، پاکستان کے 9 وکٹوں پر 407 رنز
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے، قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنالیے جبکہ مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے میں مزید 42 رنز درکار ہیں۔ امام الحق اور سعود شکیل نے 3 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز سے آج دن کے کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد 182 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گر گئی۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹِم ساؤتھی نے امام الحق کو 83 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today