کراچی کا موسم آج بھی خوشگوار ہلکی بارش کی پیش گوئی۔

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں اورآئندہ24گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ حبس رہنے کا امکان ہے۔

لوڈ شیڈنگ کے ستائے کراچی کے باسیوں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں مطلع ابرآلود رہے گا، چند علاقوں میں بارش اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ حبس رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں، اور ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد ہے

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in