کراچی یونیورسٹی – طلباء کو ھولی منانےسے روک دیاگیا- دوسرے گروپ کی تردید

ھندو مذھب سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ہولی منانے سے روک دیا گیا۔

ہندو طلباء نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں ایک مذہبی تنظیم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے زبردستی ہولی کھلنے سے روکا۔

ہندو طالبہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان پر تشدد کیا گیا اور مارا پیٹا گیا۔

دوسری جانب ترجمان جمعیت نے جامعہ کراچی میں طلبا پر تشدد سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، قوم پرست تنظیم کے شرپسند بےبنیاد پروپیگنڈے سےمذہبی منافرت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جامعہ کراچی انتظامیہ معاملے کی شفاف تحقیقات کروائے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in