کرکٹ بورڈ کے تین عہدیداروں کو ویزے جاری کردیئے جن کا تعلق بھارت سے ہے
مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ایشیاء کپ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے تین عہدیداروں کو ویزے جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے سات عہدیداروں کیلئے ویزے جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے جن عہدیداروں کو پاکستانی ویزے جاری کئے گئے ہیں ان میں صدر بی سی سی آئی راجر بینی، نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا اور بی سی سی آئی کے ایگزیکٹو اسسٹنٹ محمد اکرم شامل ہیں۔
دوسری جانب ایشیا کپ کیلئے پاکستان کی جانب سے سیکرٹری بی سی سی آئی جےشاہ کو بھی ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے
Visited 3 times, 1 visit(s) today