کرکٹ ورلڈ کپ بیٹنگ فرینڈلی بنانے کیلئے آئی سی سی کی کوششیں شروع۔

آئی سی سی کے چیف کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن کا بھارتی کیوریٹرز کے ساتھ سیشن ہوا ہے جس میں ورلڈ کپ میں وکٹوں کی تیاری کے لیے آئی سی سی نے کیوریٹرز کو ہدایات دی ہیں۔
آئی سی سی کے چیف کیوریٹر نے ہدایت کی ہے کہ ورلڈ کپ میچز کے لیے وکٹیں بیٹنگ فرینڈلی رکھی جائیں، وکٹیں بیٹنگ کے حق میں 40-60 تناسب سے رکھی جائیں۔
اس حوالے سے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی میچ میں وکٹ کی تیاری کے لیے ہوم ٹیم کا دباؤ نہ لیں اور بارش کی صورت میں پورے گراؤنڈ کو ڈھانپنے کی کوشش کریں۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in