کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے میزبان ملک بھارت میں مقامی کرکٹ بُکی کا بڑا فراڈ سامنے آگیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر گونڈیا میں پولیس نے کرکٹ بُکی کے گھر پر چھاپا مارا ، چھاپے کے دوران بکی کی رہائش گاہ سے 17 کروڑ روپے کیش ، 4 کلو سونا اور 200 کلو چاندی برآمد ہوا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت جین نامی بُکی نے بزنس مین سے بیٹنگ ایپ کے لیے 58 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔

پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ بُکی دبئی سے چلنے والے نیٹ ورک کا حصہ ہے ، جس کا جال پورے بھارت میں پھیلا ہوا ہے ۔

خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in