کریتی سینن اور پربھاس مالدیپ میں منگنی کرنیوالے ہیں؟


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن اور تیلوگو فلموں کے اسٹار پربھاس پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔پربھاس اور کریتی سینن کے بارے میں اب بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ یہ دونوں مالدیپ میں منگنی کرنے والے ہیں۔لیکن پربھاس کے ایک قریبی دوست نے منگنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کریتی اور پربھاس صرف اچھے دوست ہیں۔کریتی سینن کے پربھاس کو ڈیٹ کرنے سے متعلق خبریں میڈیا کی توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب فلمبھیڑیا کے پرومشنل ایونٹ کے دوران اداکار ورون دھون نے یہ کہا تھا کہ یہاں کریتی کا نام اس لیے نہیں ہے کیونکہ اس کا نام کسی کے دل میں ہے، ایک آدمی ہے جو ممبئی میں نہیں ہے وہ اس وقت دیپیکا پڈوکون کے ساتھ شوٹنگ کررہا ہے۔کریتی سینن نے ورون دھون کی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹری پر لکھا کہ پروموشنل ایونٹ پر جو ہوا وہ ناہی پیار ہے اور نا ہی پبلیسٹی اسٹنٹ ہے بس ہمارا بھیڑیا ریئلٹی شو میں تھوڑا سا زیادہ جنگلی ہوگیا تھا اور اس کے اس مذاق سے میڈیا پر کچھ بے بنیاد افواہیں پھیل گئیں۔واضح رہے کہ کریتی سینن اور پربھاس اوم راوت کی فلم آدی پوروش میں ایک ساتھ کام کریں گے۔ اس فلم میں سیف علی خان، سنی سنگھ اور وتسل شیٹھ بھی اسکرین پر نظر آئیں گے اور یہ فلم 16 جون 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in