کس کو کس سے خطرہ ہے؟


امریکہ کو چین، روس اور ایران زھر لگتے ہیں- چین کہتا تو نہیں لیکن امریکہ اور بھارت چین کو ایک آنکھ نہیں بھاتے- انگلینڈ ، یورپی یونین سے تنگ ہے- نیٹو ممالک ، روس سے ڈرے ہوئے ہیں – ایران اور عزرائیل مدتوں سے دشمن چلے آ رھے ہیں- روس کسی سے نہیں ڈرتا لیکن چین کے قریب ہے- چین ، روس کے ذریعے دنیا کو رام کرنے کے چکروں میں ہے- سعودی عرب اور ایران دریا کے دو مختلف کنارے ہیں – اب کوشش ہو رہی ہے کہ قریب آ جائیں – نائجیریا سے دوسرے افریقی ممالک نالا ں ہیں – تائیوان چین سے تنگ ہے- شمالی کوریا ، امریکہ سے چھڑ خوانی کرتارھتا ہے- آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اپنی مستی میں خوش ہیں – ایشیا کے تمام ممالک معاشی ترقی کی طرف رواں دواں ہیں سوائے، پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے- ان تینوں ممالک کی سیاسی اشرافیہ کو اپنے عوام کی خوشی ایک آنکھ نہیں بھاتی- ان تینوں ممالک کی جغرافیائی صورتحال دنیا کو نہیں بھاتی – یہ تینوں ممالک بحیرہ ہند، پیسیفک ریجنز اور وسطی ایشائی ریاستوں تک رابطے کا ذریعہ ہیں-
دنیا میں ایک کروڑ لوگ مہاجرین کی زندگی گزار رہے- کرونا کی وباء سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ دنیا کسی بڑے المیے سے نمٹنے کے لئے تیار نہیں- دنیا کی تمام دولت چند بڑی بڑی کمپنیوں کے پاس ہے اور وہی چند مالدار لوگ دنیا کے مالیاتی نظام کے مالک ہیں – پہلے اسلحہ ساز کمپنیاں دنیا پر حکومت کر رھی تھیں اب ، بڑی بڑی برانڈز اور آئی ٹی سے منسلک کمپنیاں، دنیا پر حکمرانی کر رھی ہیں –

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in