کورونا، 17نئے کیسز رپورٹ، 11 مریضوں کی حالت تشویشناک

  مثبت کی شرح 0.33 فیصد رہی،کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،این آئی ایچ

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 17نئے کیسز رپورٹ ہوئے،11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 160 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کی شرح 0.33 فیصد رہی، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in