کولمبیا کے صدر کے مطابق طیارے کی تباہی کے بعد جنگل میں لاپتہ ہو جانے والے چار بچے 40 دن بعد زندہ مل گئے ہیں۔

ملک کے صدر گستاوو پیترو نے اعلان کیا ہے کہ طیارے میں وہ چار بہن بھائی جو طیارے کے زمین پر گر کر تباہ ہو جانے کے بعد ایمازون کے برساتی جنگلات میں لاپتہ ہو گئے تھے، زندہ بچ گئے ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پیترو نے ٹویٹ کیا کہ ’یہ پورے ملک کے لیے خوشی کی بات ہے۔ وہ چار بچے جو 40 دن قبل کولمبیا کے جنگل میں گم ہو گئے تھے، زندہ پائے گئے۔‘

صدر کا کہنا تھا کہ اکیلے ملنے والے بچے ’بقا کی علامت ہیں‘ انہوں نے پیشگوئی کی کہ ان کی کہانی ’تاریخ میں زندہ رہے گی۔‘

بچے، 13 سالہ لیسلی جیکبومبیئر میوکوتی، نو سالہ سولینی جیکبومبیئر میوکوتی، چار سالہ ٹائن نوریل رونوک میوکوتی اور 11 ماہ کے کرسٹن نیری من رونوک میکوتی سیسنا 206 قسم کے طیارے میں سفر کر رہے تھے جو یکم مئی کو صوبہ گوویئر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in