کوہلی اور گنگولی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )ویرات کوہلی اور سورو گنگولی کی کہانی میں موڑ ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ دہلی کیپٹلز اور ویرات کوہلی کے رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان حالیہ آئی پی ایل 2023 کے میچ کے بعد، جہاں سابق ہندوستانی کپتان گنگولی ‘ڈائریکٹر آف کرکٹ’ کے طور پر کام کر رہے ہیں،، کئی ویژول وائرل ہوئے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ شاید یہ جوڑی ایک دوسرے سے کترا رہی ہے۔ تاہم ان قیاس آرائیوں کے حوالے سے کسی بھی طرف سے کوئی آفیشل ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔ میچ کے بعد کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دونوں ٹیموں کے ارکان مصافحے کیلئے قطار میں کھڑے تھے، اس دوران کوہلی اور رکی پونٹنگ گفتگو کر رہے تھے اور گنگولی ان سے مصافحہ کیے بغیر آگے بڑھ گئے۔ کئی ٹویٹر صارفین کا خیال تھا کہ دونوں جان بوجھ کر ایک دوسرے سے کترا رہے ہیں۔

You might be interested in