کویت میں بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار نیوز اینکر متعارف

دنیا کے کئی ممالک میں مختلف اداروں اور کاروبار میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے کام کو آسان اور جدید بنایا جارہا ہے۔اب تو میڈیا میں بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی گونج بہت تیزی کے ساتھ سنائی دے رہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین اور بھارت کے بعد کویت میں بھی ایک ایسی نیوز اینکر کو متعارف کرایا گیا ہے جو انسان نہیں ہے اور اسے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس نیوز اینکر کا نام Fedha رکھا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی ہے۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in