کویت: چاکلیٹس چوری کرنیوالے شخص کو ا سال قید کی سزا

کویت میں عدالت نے ایک شہری کو چاکلیٹ بڑی مقدار میں چوری کرنے کے جرم میں 1 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے 1 مشہور چاکلیٹ کے  23 جبکہ دوسری کے 20 اور مزید 1 کے 12 کارٹن چوری کیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق شہری کی جانب سے چوری کی گئی چاکلیٹس کی کُل مالیت 377 دینار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں سیکیورٹی کیمروں سے تصدیق کی گئی کہ ملزم نے رواں سال کے فروری میں چوری کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے شواہد اور سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تفتیشی حکام کے سامنے چوری کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in