کپتان بابر اعظم نے کہا افغانستان کی ٹیم آسان نہیں

افغانستان سے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جب آپ نمبر ون بنتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے، یہ پوری ٹیم کی محنت اور پرفارمنس کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی نمبر ون ہوئے تھے مگر پھر نیچے آئے اب دوبارہ ٹاپ پر ہیں، ہم نے سارے میچز اچھے کھیلے ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ہر کوئی ایک دوسرے کو بیک کررہا ہے، اگر بیٹنگ ناکام ہوتی ہے تو بولرز کام کر جاتے ہیں، پلیئرز کا آپس کا اتحاد ہر صورتحال میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے

Visited 4 times, 1 visit(s) today

You might be interested in