کھلے بال، سنہری لباس ، کترینہ کیف کی تازہ تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بالی وو ڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کی عید کے موقع پر شیئرہونیوالی تازہ تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو عید مبارک کیا اور ساتھ ہی اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ عید کے روایتی لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے گلابی اور سنہری پھولوں کے نقش والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس پر نفیس قسم کی کڑھائی کی گئی ہے۔کترینہ کیف نے ساتھ ہی کپڑوں کی مناسب سے زیوارت پہنے ہیں اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔اداکارہ نے جیسے ہی اپنی تصاویر شیئر کیں تو ان کی پوسٹ پر مداحوں کا رش لگ گیا اور مختلف تبصروں کے ساتھ اداکارہ کی تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/hashtag/Bollywood

https://twitter.com/hashtag/KatrinaKaif

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in