کینیڈا:شدید طوفانی بارشوں اور آندھی ،10لاکھ سے زائد افراد متاثر
راولپنڈی (رپورٹر)کینیڈا میں شدید طوفانی بارشوں اور آندھی چلنے سے 10لاکھ سے زائد افراد متاثر،برفانی طوفان سے 2افراد ہلاک،لاکھوں گھروں سے بجلی غائب ہوگئی جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفان کے ساتھ جما دینے والی بارش بھی ہوئی جبکہ تیز ہوائیں چلنے سے درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا۔ 10 لاکھ افراد اور اونٹاریو میں تقریباً 1 لاکھ 10 ہزار افراد کوبجلی کی سہولت میسر نہیں ہے۔ کینیڈا کے شہریوں کو ایسٹر کا ہفتہ اندھیرے میں گزارنا پڑ سکتا ہے۔ کیوبک میں ایک شخص پر درخت کرنے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی، اونٹاریو میں درخت کی شاخ لگنے سے ایک اور شخص ہلاک ہو گیا۔
Visited 2 times, 1 visit(s) today