کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اپنی اہلیہ صوفی سے علیحدگی کا اعلان

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی اہلیہ صوفی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا بتایا۔

اپنے پیغام میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ بامعنی اور مشکل بات چیت کے بعد صوفی اور میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفی نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اور صوفی اپنے بچوں کی محفوظ، محبت بھرے اور باہمی تعاون کے ماحول میں پرورش کرنے کے لیے خاندان کے قریبی فرد کی طرح رہیں گے، وزیراعظم کی فیملی اگلے ہفتے سے ایک ساتھ چھٹیوں پر جائے گی۔

واضح رہے کہ 51 سالہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور 48 سالہ صوفی نے مئی 2005ء میں شادی کی تھی، ان کی رفاقت 18 سال قائم رہی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفی کے 3 بچے ہیں۔

Visited 1 times, 1 visit(s) today

You might be interested in