کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو گملے سے ٹکرا گئے
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو خیر مقدمی انداز میں ہاتھ ہلاتے ہوئے اس قدر منہمک ہوئے کہ راستے میں رکھے ہوئے بڑے گملے سے ٹکرا گئے۔ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کینیڈا کے وزیراعظم کو ان کے اسٹاف کے ہمراہ آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک خاتون جسٹسن ٹروڈو کی توجہ راستے میں رکھے ہوئے گملے پر دلانے کی کوشش کرتی ہیں لیکن تب تک ٹروڈو اپنی دھن میں مگن گملے سے ٹکرا جاتے ہیں۔ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ کی انا کسی تصوری ہجوم کیلئے ہاتھ ہلانے کی کوشش کرے۔ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
Visited 1 times, 1 visit(s) today