گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور جو ا لوین نے 6 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی
راولپنڈی (ویب ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور برطانوی اداکار جو الوین مبینہ طور 6 سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد الگ ہو گئے۔لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور جو الوین نے چند ہفتے قبل خوش گوار انداز میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات نے اپنے تعلقات کو بہت ہی خفیہ رکھا اور وہ ہمیشہ منگنی کی افواہوں کی بھی تردید کرتے رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور جو الوین نے اس حوالے سے کوئی حتمی وجہ نہیں بتائی ہے جبکہ انکے بریک اپ کی خبرین پچھلے ایک ہفتے سے چل رہی تھی ۔یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2016 میں ایلوین کو تفریحی صنعت کے کئی بڑے ناموں سے ملنے کے بعد ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا، جن میں جیک گیلن ہال، ٹام ہلڈسٹن، کیلون ہیرس، جو جوناس، جان مائر اور ہیری اسٹائلز شامل ہیں جبکہ اپنی 2020 کی دستاویزی فلم “مس امریکانا” میں پاپ موسیقار نے کہا کہ” وہ کم مشہور الون کی طرف اس کی “حیرت انگیز، نارمل، متوازن طرز زندگی” کی وجہ سے راغب ہوئیں تھیں۔