ہانیہ عامر کے میک اپ کے بھارت میں بھی چڑچے

بھارتی کانٹنٹ کری ایٹر اور میک اپ آرٹسٹ انکش باہوگونہ نے ہانیہ عامر کے بلش لک سے متاثر ہو کے ٹوٹوریل ویڈیو بنا دی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میک اپ آرٹسٹ انکش باہوگونہ پاکستانی ڈرامے”میرے ہمسفر” میں ہانیہ عامر کے میک اپ لک سے بے انتہا متاثر ہوئے اور ہانیہ کے بلش لک کے ٹوٹوریل کی ویڈیو بنادی۔پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ “میرے ہمسفر” میں ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے مرکزی کردار ادا کیا ہے.اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈرامے میں “ہالا” کے کردار نبھایا جس میں وہ نہایت خوبصورت اور دلکش لگ رہی ہیں۔اس کردار کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔گزشتہ دنوں “میرے ہمسفر “میں ہانیہ سے متاثر ہوکر “بگ باس “کی اداکارہ عرفی جاوید نے بھی ایک ویڈیو بنائی تھی۔ ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی میک اپ آرٹسٹ انکش باہوگونہ نے بنائی ،جس میں انہوں نے ہانیہ عامر کے”میرے ہمسفر” ڈرامے میں کئے جانیوالے میک اپ میں بلش لک کے طریقۂ کار کو بتایا۔ انہوں نے ہانیہ عامر کے بلش لک کو اختیار کرتے ہوئےبتایا کہ ہانیہ نے میک اپ کیسے کیا؟ جو انہوں نے خوداپنے چہرے پر کیا۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکش نے کیپشن میں لکھا کہ “اس ریل کو بناتے وقت 5ویں جماعت کے طالب علم کی طرح کریک اپ کرتے رہے لہذا میرا اندازہ ہے کہ اب یہ صرف ایک بلوپر ریل ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے ہنسنے والی ایموجی شیئر کی ۔ انہوں نے لکھا کہ ” لیکن پوری ایمانداری سے کہتا ہوں کہ یہ ٹھیک ہے اگر آپ کے پاس برش یا بلینڈر نہیں ہیں ،تو اس کے بجائے اپنی انگلیاں استعمال کریں”۔

Visited 2 times, 1 visit(s) today

You might be interested in