ہریتھک روشن کی ایکشن فلم کرش کا چوتھا پارٹ تیاری کے مراحل میں

ہریتھک روشن کی ایکشن فلم سیریز کرش شائقین میں بےحد مقبول رہی، اب اس کا چوتھا پارٹ بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن نے جنوری میں اپنی 49 ویں سالگرہ پر تصدیق کی تھی کہ کرش 4 پر کام جاری ہے لیکن وہ کسی تکنیکی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیںڈائریکٹر راکیش روشن نے کہا ہے کہ نئے پارٹ کے متعلق جلد ہی اعلان ہوگا۔دوسری طرف ہریتھک اپنی فلم وار کے سیکوئیل کی تیاری میں بھی مصروف ہیں۔یاد رہے کہ کرش سیریز کی پہلی فلم کوئی مل گیا تھی جو 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس کے بعد 2006 میں کرش اور 2013 میں کرش 3 ریلیز ہوئی۔

You might be interested in